روس میں افغان کانفرنس امریکا کا شرکت سے انکار
روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان پر کانفرنس آج ہوگی جس میں شرکت کیلئے چین، امریکا اور پاکستان کو دعوت دی گئی تھی
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان پر کانفرنس آج ہوگی جس میں شرکت کیلئے چین، امریکا اور پاکستان کو دعوت دی گئی تھی، تاہم امریکانے شرکت سے انکار کردیا ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے رپورٹروں کو بتایا کہ ماسکو بات چیت میں شرکت ہمارے لئے ممکن نہیں،ادھر افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق روس پہنچ گئے جہاں وہ ماسکو میں افغانستان سے متعلق ہونے والے دونوں اجلاسوں میں شرکت کرینگے ،دوسرا اجلاس بدھ کو ماسکو میں ہی فارمیٹ مذاکرات کے فورم کا ہوگا جس میں پاکستان کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک شرکت کرینگے ، سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاسوں کے ایجنڈے میں دو اہم نکات ہیں جس میں افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام اور افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ امداد سے متعلق بحث ہوگی، افغانستان کے نائب وزیر اعظم عبد السلام حنفی کی سربراہی میں وفد ماسکو فارمیٹ مذاکرات میں شرکت کرے گا۔