بلوچستان ہائیکورٹ:ہوشاب واقعہ کے بچے شہید قرار ،ڈپٹی کمشنر،اے سی ،تحصیلدارمعطل ،دھرنا ختم

بلوچستان ہائیکورٹ:ہوشاب واقعہ  کے بچے شہید قرار ،ڈپٹی کمشنر،اے  سی ،تحصیلدارمعطل ،دھرنا ختم

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے ہوشاب میں مارٹر گولہ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کو شہید قرار دے کر ڈپٹی کمشنر تربت،اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز تحصیلدار کو معطل کرنے کا حکم دیا

کوئٹہ( آئی این پی )بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے ہوشاب میں مارٹر گولہ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کو شہید قرار دے کر ڈپٹی کمشنر تربت،اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز تحصیلدار کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو تاکید کی ہے کہ وہ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو مکمل سکیورٹی دے کر واپس علاقے تک پہنچائے ،بینچ نے صوبائی حکومت کو واقعہ میں زخمی ہونے والے بچے کے علاج کے تمام تر ہسپتال اخراجات کی فوری ادائیگی کا بھی حکم دے دیا ہے ۔بینچ نے بچوں کے ورثا کی مدعیت میں مقدمہ کے اندراج کا بھی حکم دیا اور ریمارکس دیئے کہ لواحقین دھرنا ختم کرکے بچوں کی لاشوں کو ہوشاب لیجا کر ان کی تدفین کریں۔بعدازاں جاں بحق بچوں کے لواحقین نے ریڈ زون کے قریب سات روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کااعلان کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں