شوکت ترین مشیر خزانہ مقرر ، نو ٹیفکیشن جاری
صدر نے وزیر اعظم کی تجویز پر مشیر خزانہ تقرری کی منظوری دی
اسلام آباد(اے پی پی)شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر برائے خزانہ و ریونیو مقرر کر دیا گیا،ان کی وزیر خزانہ تقرری کی مدت ختم ہو چکی تھی ، اس حوالے سے پیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر آئین کے آرٹیکل 93 کی کلاز ون کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ تقرری کی منظوری دی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مشیر خزانہ و ریونیو کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔