دیربالا:افغانستان سے آنیوالا مطلوب دہشت گردماراگیا

دیربالا:افغانستان سے آنیوالا مطلوب دہشت گردماراگیا

سرکی قیمت5لاکھ روپے تھی،دیگرساتھی فرار،گرفتاری کیلئے آپریشن جاری پشاور میں دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا، ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

پشاور،ملتان(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر) دیربالا میں افغانستان سے دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم دہشت گرد مارا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور 2 ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد گرلز سکول کو جلانے اور دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔ اس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے پشاور کے علاقہ پتنگ چوک میں ڈھائی کلو گرام دیسی ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا جسے ٹائم ڈیوائس کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں ملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرلیاجس کی شناخت حسن رضا کے نام سے ہوئی، دہشتگرد کو سکندری نالہ کے قریب سے گرفتارکیا گیا، نفرت انگیز مواد بھی برآمد ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں