ڈینگی کے مزید2مریض جاں بحق،لاہورمیں 204نئے کیس

ڈینگی کے مزید2مریض جاں  بحق،لاہورمیں 204نئے کیس

ڈینگی سے صوبہ میں 2مریض جاں بحق جبکہ رواں سال پنجاب میں اموات کی تعداد 21 ہو چکی ہیں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 279 مریض رپورٹ ہوئے ۔ گز شتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 204 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔راولپنڈی سے 36 جبکہ بہاولپور، قصور اور سرگودھا سے ڈینگی کے 5 ،پانچ مریض ،جہلم اور ملتان سے ڈینگی کے 3 ،تین ،بہاولنگر، لودھراں، میانوالی، مظفرگڑھ اور اوکاڑہ سے ڈینگی کے 2 دو مریض رپورٹ ہوئے ۔ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 7,032 مریض سامنے آئے جبکہ لاہور سے ڈینگی کے 5,078 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ وفات پانے والے مریضوں میں سے ایک کا لاہور جبکہ دوسرے کا تعلق ساہیوال سے تھا۔صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,809 مریض زیرعلاج ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں