شوکت ترین کو پختو نخوا سے سینیٹر بنانے کیلئے ایوب آفریدی مستعفی

شوکت ترین کو پختو نخوا سے سینیٹر بنانے کیلئے ایوب آفریدی مستعفی

حکومت نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے استعفیٰ بھی دیدیا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے استعفیٰ بھی دیدیا ہے ۔ ذرائع کا بتانا ہے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر بنوایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سینیٹر شپ سے استعفیٰ دینے والے ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیفران بنایا جائے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں