فیٹف :پاکستان گرے لسٹ سے خارج یا برقرار، آج فیصلہ

 فیٹف :پاکستان گرے لسٹ سے خارج یا برقرار، آج فیصلہ

27میں سے 26 پر عملدرآمد مکمل، ایک شرط پر عملدرآمد کاجائزہ لیا جائیگا

اسلام آباد(خبر نگار خصو صی)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) آج جمعرات کو پیرس میں پاکستان کو گرے لسٹ نکالنے یا برقرار رکھنے کے بارے میں اپنا فیصلہ سنائے گی، فیٹف کے چیئرمین ڈاکٹر مارکوس پلیئر پریس کانفرنس کے دوران اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کریں گے ۔ پاکستان نے فیٹف کی 40 میں سے باقی ماندہ 27 شرائط میں سے 26 پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے اور صرف ایک شرط پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے بعد فیٹف اپنا فیصلہ سنائے گی۔ فیٹف کا اجلاس 19 اکتوبر کو شروع ہوا تھا جس میں فیٹف کے 37 رکن ممالک اور آبزرور کے علاوہ آئی ایم ایف، اقوام متحدہ، گلوبل نیٹ اور ایگمونٹ گروپ سمیت 205 عالمی اداروں اور تنظیموں کے نمائندے پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اجلاس میں ورچوئل کرنسیوں اور ورچوئل اثاثہ جات کی مانیٹرنگ اور مینجمنٹ کے بارے میں رکن ممالک کیلئے نئی گائیڈ لائنز کی منظوری دی جائے گی اور قانون سازی کیلئے مہلت دی جائے گی۔ کرنسی کی کراس بارڈر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے رکن ممالک کو نیا فریم ورک سپرد کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں