آئین کی اسلامی دفعات کا ہرحال میں دفاع کرینگے : ختم نبوت کانفرنس
قادیانی گروہ استعماری قوتوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہا ، پارلیمنٹ میں ختم نبوت کی چوکیداری کا کام کررہے ہیں ، ختم نبوت کے غداروں اور ان کے پیشواؤں کے خلاف ہم آخری حد تک جائیں گے : مقررین ، کانفرنس اختتام پذیر
چناب نگر(نامہ نگار)مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام چناب نگر کی قدیمی مرکزی جامع مسجد احرار میں ہونے والی دو روزہ ‘‘احرار ختم نبوت کانفرنس’’ ملکی سلامتی کے لیے دعاؤں اور قرار دادوں کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت جیسے قوانین کو کسی صورت ختم نہیں ہو نے دیں گے ۔ امریکا اور عالمی ادارے تحفظ ختم نبوت و تحفظ نامو س رسالت جیسے قوانین کو ختم کروانا چاہتے ہیں،لیکن مسلمان آئین کی اسلامی دفعات کا ہر حال میں دفاع کریں گے ، نامو س رسالت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ،قادیانی گروہ استعماری قوتوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہا ہے ۔ مولانا زاہد الراشدی نے کہا گھریلو تشدد بل،بچوں کے تشدد کا بل،اوقاف کا قانون،اسلام قبول کر نے والے قانون سب غیر آئینی ہیں،جن کی مذمت کر تے ہیں، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہم پارلیمنٹ میں ختم نبوت کی چوکیداری کا کام کررہے ہیں۔جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ افغانستان میں کامیابی جہاد سے ملی،کشمیر بھی جہاد سے حاصل کر یں گے ۔مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ختم نبوت کے غداروں اور ان کے پیشواؤں کے خلاف ہم آخری حد تک جائیں گے ۔مولانامفتی محمد مظہر اسعدی نے کہا کہ قادیانی اسلام و ملک کے غدار ہیں،نوجوان دین اسلام کی عزت و ناموس کی خاطر میدان عمل میں آئیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔مجلس احرارا سلام کے امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ اسلام زندگی کے تمام شعبو ں میں رہنمائی کرتا ہے ۔سید عطا اﷲ بخاری ثالث نے کہا کہ ہمیں موجودہ حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں،ہماری کامیابی باہمی اتحاد و اتفاق میں ہے ۔مولانا خلیل احمداشرفی،حافظ محمد اکرم احرار،مولانا تنویر الحسن احرار،ڈاکٹر محمد آصف، طاہر بلال چشتی ،مولانا محمد سرفراز معاویہ،حکیم حافظ محمد قاسم اور کئی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔