نابینا افراد نے سیکرٹریٹ کے سامنے بھی دھرنا دے دیا

نابینا افراد نے سیکرٹریٹ کے سامنے بھی دھرنا دے دیا

مظاہرین کی تعداد میں اضافہ،روڈ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

لاہور (خبر نگار سے )نابینا افراد کا سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا جاری ہے ۔ ا نہو ں نے پریس کلب اور مال روڈ کے بعد سیکرٹریٹ مین روڈ پربھی دھرنا دے دیا۔پچھلے 9 روز سے نابینا افراد نے دھرنا دیا ہوا ہے ۔گزشتہ چند روز کے مقابلے میں اب مظاہرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ۔ گزشتہ روز مظاہرین نے مین سیکرٹریٹ روڈ کو مکمل طور پر بلاک کر دیا جس سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔نابینا افراد کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات منظور نہیں کرے گی تب تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا ۔ ہم 7 سو لوگ ہیں، ہمیں لولی پاپ نہیں ملازمتیں چاہئیں، نوٹیفکیشن لئے بغیر ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں