کموڈور حبیب الرحمن کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

 کموڈور حبیب الرحمن کی ریئر  ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمن کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اسلام آ باد (آئی این پی ) ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن نے 1990 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن نے فرانس اور برطانیہ سے مکینیکل انجینئرنگ اور سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کورس میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے ، وہ بطور جنرل منیجر میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ اور کمانڈنٹ پی این ایس جوہر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر شپ مینٹی نینس اینڈ ریپئر اور اسسٹنٹ نیول سیکرٹری بھی تعینات رہے ، اس وقت وہ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں