الیکشن کمیشن کا اعظم سواتی کو شوکازنوٹس، 26اکتوبر کو طلب

الیکشن کمیشن کا اعظم سواتی کو شوکازنوٹس، 26اکتوبر کو طلب

وفاقی وزیر کے الزامات کے معاملے پر سماعت ،عدم حاضری پر برہمی کا اظہار

اسلام آباد (وقائع نگار)الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگانے کے معاملے پر اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنرپر الزامات کے معاملہ پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کی عدم حاضری اور جونیئر وکیل کے پیش ہونے پر کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکالت نامہ جمع کرانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، آپ نے نوٹس پڑھا نہ تیاری کر کے آئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں