پی پی سینٹرل کمیٹی کے رکن مقرر

پی پی سینٹرل کمیٹی کے رکن مقرر

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن مقرر کردیا گیا ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر) بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے رضا ربانی کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ واضح رہے کہ رضا ربانی کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ناراضگی پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے فارغ کردیا تھا اور انہیں اہم فیصلوں میں شریک نہیں کیا جاتا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں