4سال:نیب نے بدعنوان عناصر سے 539ارب وصول کیے

4سال:نیب نے بدعنوان عناصر سے 539ارب وصول کیے

آغاز سے ابتک 501723 شکایات موصول ہوئیں ،491358 کو نمٹا دیا گیا

اسلام آ باد(اپنے نامہ نگارسے ) نیب کرپشن کی لعنت کو ختم کرنے اور "احتساب سب کے لیے " کی پالیسی اپناتے ہوئے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔ جسٹس(ر) جاوید اقبال نے بطور چیئرمین نیب اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد نہ صرف ایک جامع اور موثر انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی متعارف کرائی بلکہ مختلف اقدامات بھی متعارف کرائے جن کے شاندار نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔ گیلانی اور گیلپ سروے میں 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ نیب نے گزشتہ 4 سالوں کے دوران بدعنوان عناصر سے 539 ارب وصول کیے ہیں جو پچھلے سالوں کے مقابلے میں قابل ذکر کامیابی ہے ۔ نیب کو اپنے آغاز سے اب تک 501723 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 491358 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے ۔ نیب نے 16188 شکایت کی تحقیقات کی اجازت دی ہے ، جبکہ 15391 شکایت کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔ نیب نے 10297 انکوائریوں کا اختیار دیا جن میں سے 9260 انکوائریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے 4693 تحقیقات کی اجازت دی جن میں سے 4353 تحقیقات نیب نے مکمل کی ہیں۔ نیب نے 819 ارب روپے کی رقم اپنے قیام کے بعد سے اب تک برآمد کی ۔ نیب نے مختلف فاضل احتساب عدالتوں میں 3760 ریفرنس دائر کیے جن میں سے 2482 ریفرنسز کے فیصلے احتساب عدالتوں نے سنا دیئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں