پولیو کا خاتمہ ہمارے بچوں کا ہم پر ایک قرض ہے ، آصفہ بھٹو

پولیو کا خاتمہ ہمارے بچوں کا ہم  پر ایک قرض ہے ، آصفہ بھٹو

بینظیر بھٹو کی صاحب زادی آصفہ بھٹو زرداری نے عالمی پولیو ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں کہاہے کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی زندگیاں داؤ پر لگا کر اگلے محاذوں پر ڈٹے ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پولیو ہمارے مشترکہ مستقبل کے لیے ایک خطرہ ہے ۔ دنیا کو ہر صورت اپنے عہد کو دہراتے ہوئے ویکسین سے ختم ہونے والی اس بیماری کو روکنے کے لیے متحد ہونا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارے بچوں کا ہم پر ایک قرض ہے ،ایسے میں جب پاکستان کی صورت حال نسبتاً بہتر ہوئی ہے ، افغان بچوں کا مستقبل غیریقینی ہے ،افغان بچے مدد کے لیے دنیا کی جانب دیکھ رہے ہیں اور ہمیں انہیں مایوس نہیں کرنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں