سکیورٹی، سکیورٹی : تماشائی نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کا مذاق اڑاتے رہے

سکیورٹی، سکیورٹی : تماشائی نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کا مذاق اڑاتے رہے

گراؤنڈ سے باہر سکیورٹی ،گرین شرٹس سے بچانے کا وعدہ نہیں کیاتھا :شہباز ، اصل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا انڈیا تو ویسے ہی بیچ میں آگیا :فواد چودھری ، محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے نام کر دی ، میرے ہاتھ میں گیند ہے اسلحہ تو نہیں ، اور سناؤ سکیورٹی کا مسئلہ تو نہیں :تبصرے

شارجہ ،لاہور(دنیا نیوز ،مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد تماشائی سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگا کر نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کا مذاق اڑاتے رہے ، سوشل میڈیا پر بھی کیویز ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے اور ’’سکیورٹی‘‘ ٹرینڈ کر رہا ہے ،ڈیوڈ ایلس نامی ٹوئٹر صارف نے کہا ویلڈن پاکستان، سکیورٹی کا مسئلہ کامیابی سے حل کرلیا،خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ’سکیورٹی‘ کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ گئی تھی۔دوران میچ سابق کرکٹر شعیب اختر نے ٹویٹ کیا کہ تمام پاکستانی شائقین سے درخواست کرتا ہوں کہ خاموش رہیں اور بہت زیادہ شور شرابے سے انجوائے نہ کریں، ہوسکتا ہے کہ سکیورٹی مسائل نہ سہی تو نیوزی لینڈ سٹیڈیم میں بہت زیادہ شور کی بنیاد پر میچ ختم کرنے کا مطالبہ کر دے ۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لکھا کہ نیوزی لینڈ ہم نے آپ کو آف دی فیلڈ سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تھی گرین شرٹس سے بچانے کا وعدہ نہیں کیاتھا ، آن دی فیلڈ یہ آپ اور گرین شرٹس کا معاملہ ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا ٹیم کو اصل غصہ تو نیوزی لینڈ پر تھا، بھارت تو ویسے ہی راستے میں آگیا،دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے کی پیشگوئی کردی،ادھر قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی فتح سکیورٹی فورسز کے نام کردی ، فاتح ٹیم کے ہمراہ سیلفی ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا شاباش لڑکو !ٹرافی کے لئے محنت جاری رکھیں، ٹوئٹر صارف تحریم نے محمد حفیظ کی تصویر جس میں وہ مونچھیں مروڑ رہے ہیں، پوسٹ کر کے لکھا ،حفیظ کی جانب سے جاری کیا گیا تیسرا سکیورٹی تھریٹ،وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے لکھا کہ نیوزی لینڈ کیا آپ غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں، کیا پاکستانی آپ کو پریشان کر رہے ہیں؟وقار محمد خان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ دیکھ لو اب سکیورٹی مسئلہ حل ہونے والا ہے ، کسی نے لکھا میرے ہاتھ میں گیند ہے اسلحہ تو نہیں،کوئی پوچھتا دکھائی دیا ’’ اور سناؤ سکیورٹی کا مسئلہ تو نہیں‘‘۔معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے لکھا’’مل گئی سکیورٹی ؟

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں