نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے بی اے پی کی حمایت کرینگے ، پرویز خٹک

نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے بی اے  پی کی حمایت کرینگے ، پرویز خٹک

پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے بی اے پی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد‘کوئٹہ (دنیا نیوز‘سٹاف رپورٹر) بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیر دفاع پرویز خٹک کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد صحافی کی طرف سے پرویز خٹک سے سوال کیا گیا کہ تحریک انصاف بلوچستان میں کس امیدوار کو سپورٹ کرے گی؟ اس پر جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بی اے پی کے امیدوار کی حمایت کرینگے ۔ پارٹی کے اندر جو اکثریتی فیصلہ ہوگا اس کی حمایت کی جائے گی،صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے عبد القدوس بزنجو کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے ، کیا ان کو سپورٹ کرینگے ؟ اس سوال کے جواب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عبد القدوس بزنجو سے متعلق انکی پارٹی کو فیصلہ کرنا ہوگا، جو بلوچستان عوامی پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ ہوگا اس کو سپورٹ کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں