حکومت نے عوام کو مہنگائی ،ٹیکسز کے سوا کچھ نہیں دیا:اسفندیار

حکومت نے عوام کو مہنگائی ،ٹیکسز کے سوا کچھ نہیں دیا:اسفندیار

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تین سال میں عوام کو مہنگائی اور ٹیکسز کے سوا کچھ نہیں دیا

اسلام آباد (نامہ نگار)اشیائے ضروریہ کی قیمتیں 133فیصد بڑھی ہیں، حکومت کے پاس نااہلی کے سوا کچھ نہیں۔ عوام مہنگائی کے خلاف 10نومبر کو پشاور احتجاجی جلسہ میں شرکت یقینی بنائیں ، عوام کو اب ان نااہلوں کے خلاف نکلنا ہوگا۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ گھی، چینی، آٹا، دالیں، پیاز، چاول، ٹماٹر غرض کوئی ایسی چیز نہیں جو سستی ہوئی ہو۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 47.8فیصد تک اضافہ کیا گیا لیکن آج قیمتیں مزید بڑھائی جارہی ہیں ۔ کشکول توڑنے والوں نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تین ارب 10کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا ۔مہنگائی ناقابل برداشت ہے ،اے این پی عوامی مسائل پر آواز اٹھاتی رہے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں