مریم عوام کو ٹوپیاں پہنانے کی کوشش کررہی ہیں :حسان
تنقید برائے تنقید سے پہلے حقائق کا مطالعہ کرناضروری:ترجمان پنجاب حکومت ، حکومت نے کوروناکے مشکل حالات میں نچلے طبقے کیلئے بہترین اقدامات کئے
لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ لگتا ہے شریف خاندان دور اقتدار میں ٹوپیاں سی کر گزر اوقات کرتا تھا۔ آج مریم نواز وہی ٹوپیاں عوام کو پہنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں حسان خاور نے کہاکہ عوام کے غم میں بھوکے رہ رہ کر ہی شاید نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے ۔تنقید برائے تنقید سے پہلے حقائق کا مطالعہ کرنا بھی ضروری ہے ۔ حکومت نے کورونا کے مشکل معاشی حالات میں نچلے طبقے کے لئے بہترین اقدامات کئے ، حسان خاور نے بتایا کہ جولائی 2019 سے اب تک 53 ارب سے زائد کے تقریباً 15 ہزار قرضے جاری ہو چکے ہیں۔