خفیہ ملاقاتوں پر یقین نہیں جو ہو گا عوام کے سامنے ہو گا:عباسی

خفیہ ملاقاتوں پر یقین نہیں جو ہو گا عوام کے سامنے ہو گا:عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومت کا نیا ترمیمی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ہم اس آرڈیننس کے تحت ریلیف نہیں مانگیں گے ، قانون ایسا بنایا گیا جس میں ابہام ہے جج بھی پریشان ہیں ،آرڈیننس کا مقصد صرف موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا تھا ،عدالت کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہاجوقانون میں لکھا گیا اس کے مطابق اب یہ کیسز باقی نہیں رہتے لیکن فیصلہ کیا ہے کہ اس آرڈیننس کے تحت ریلیف نہیں مانگیں گے یہ جج صاحب پر ہے وہ آرڈیننس کے مطابق خود کیا فیصلہ کرتے ہیں،لندن میں نوازشریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، خفیہ ملاقاتوں پر یقین نہیں جوہو گا عوام کے سامنے ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں