3605ترقیاتی منصوبوں کیلئے 47ارب کے فنڈزجاری

3605ترقیاتی منصوبوں کیلئے 47ارب کے فنڈزجاری

فنڈزکا اجراوزیراعلیٰ کے اعلان کردہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہوا ، صوبے میں برابری کی بنیاد پر ترقی کے خواہاں ہیں : وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے تین ہزار سے زائد ترقیاتی منصوبوں کیلئے 47 ارب کے فنڈز جاری کردئیے ہیں ۔ وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ ہم پورے صوبے کی مساویانہ بنیادوں پر ترقی کے خواہاں ہیں ۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے جاری کردہ سینتالیس ارب کے فنڈز مالی سال 2021-22 کے دوران 3605 ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے ۔ یہ فنڈز وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے اعلان کردہ تاریخی پیکیج ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے رکھے گئے ۔کل 360 ارب کے فنڈز رواں مالی سال کیلئے جاری کیے گئے ہیں ۔ وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد نہ صرف کم ترقی یافتہ اضلاع میں سماجی سطح پر مواقع کی کمی کو دورکرنا ہے بلکہ ان اضلاع کو صوبے کے دیگر حصوں کے برابر بھی لانا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں