غیر اخلاقی ویڈیوز :لیگی رکن اسمبلی ثانیہ عاشق کی ایف آئی اے میں درخواست

 غیر اخلاقی ویڈیوز :لیگی رکن اسمبلی ثانیہ عاشق کی ایف آئی اے میں درخواست

مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ثانیہ عاشق نے سوشل میڈیا پر ان کے نام سے وائرل ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو درخواست دیدی

لاہور(نمائندہ دنیا ) ثانیہ عاشق کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین کی جا رہی ہیں اور ٹیلی فون نمبر اور فیک آئی ڈی سے ان کے نام سے غیر اخلاقی تصاویر اور ان کی جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کی جا رہی ہیں جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ، فوری طورپر ان کی جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں