سینٹرل پنجاب یونیورسٹی ،ورلڈ کال ، ورلڈ موبائل میں معاہدہ

سینٹرل پنجاب یونیورسٹی ،ورلڈ کال ، ورلڈ موبائل میں معاہدہ

ایم او یوکے تحت سینٹرل پنجاب یونیورسٹی میں چین سینٹر آف ایکسی لنس بنایا جائیگا

لاہور(سٹاف رپورٹر ) یو نیورسٹی آف سینٹرل پنجاب، ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ اور برطانوی کمپنی ورلڈ موبائل گروپ کے مابین ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔ ایم او یوکے تحت یو نیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں جدید ترین بلاک چین سینٹر آف ایکسی لنس قائم کیا جائے گا۔یو سی پی کی طرف سے اعلیٰ سطح کے وفد میں پرو ریکٹر ،ڈاکٹر نصر اکرام ، ڈین فیکلٹی آف آئی ٹی، ڈاکٹر احمد شبر کاظمی ، ہیڈسینٹر فار پروفیشنل ایکسی لنس ،زبیر انور اورڈپٹی منیجر کو آرڈی نیشن اینڈ ٹیکنالوجی،عبداللہ اقبال تقریب میں شامل تھے ، ڈبلیو ٹی ایل کی مینجمنٹ ٹیم بابر علی سید، چیف ایگزیکٹو آفیسر، آغا منصور ،ڈائریکٹر، مسٹر عفان ریاض ،ٹیکنیکل ڈائریکٹر، محمد اظہر سعید، چیف فنانس آفیسر اور فیصل احمد، ایگزیکٹو نائب صدر کارپوریٹ افیئرز پر مشتمل تھی، دستخط کی تقریب کے بعد ورلڈ کال آفس کے دورہ کے دوران موجود تکنیکی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں