ن لیگ نے تین طرفہ پالیسی سے عوام کوگمراہ کیا، حسان خاور
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کی کارکردگی سے موازنے کی بات آتی ہے تو آئیں بائیں شائیں کے علاوہ انکے پاس کوئی دلیل نہیں ہوتی
لاہور(سیاسی رپورٹر سے ) مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں تین طرفہ پالیسی سے عوام کو گمراہ کیے رکھا۔ اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ اس تین طرفہ گمراہ کن گورننس کا پہلا ستون فوٹو شوٹ پالیسی تھا ۔ دوسرا ستون ساری توجہ تخت لاہور پر مرکوز کر کے دیگر اضلاع اور علاقوں کو نظر انداز کرنا ،تیسرا ستون منصوبوں میں سائز اور سکیل کے معاملے میں سائز کو فوقیت دینا تھا ۔