جی ایس پی سٹیٹس میں 10سال کی توسیع مل جائیگی،گورنر

جی ایس پی سٹیٹس میں 10سال  کی توسیع مل جائیگی،گورنر

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کیلئے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع ضروری ہے

لاہور(سیاسی رپورٹر سے ،اپنے سٹاف رپورٹرسے )تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر میں گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی بزنس کی بات ہو وہاں لاہور چیمبر کی بات کرتا ہوں، جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر یورپ کا دورہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت 30 سے زائد اراکین یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی، دورہ یورپی پارلیمنٹ کے بعد پر امید ہوں، جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کا معاملہ حل ہو جائے گا، مزید 10 سالوں کیلئے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع سے اب تک 20 ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ ہوا، جی ایس پی پلس سٹیٹس سے پاکستان کو سالانہ 4 ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ ہوا ہے ۔ بعد ازاں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایک سیمینارسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں