پہلی سہ ماہی:ہمسایہ ممالک کوبرآمدات میں35فیصداضافہ

پہلی سہ ماہی:ہمسایہ ممالک  کوبرآمدات میں35فیصداضافہ

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ وزارت تجارت خطے کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہے ، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین اور افغانستان کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے

اسلام آباد(اے پی پی) اپنے بیان میں انہوں نے کہا ایران، ترکی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، مجموعی طور پر ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ان ممالک کو برآمدات 694 ملین ڈالر تھیں جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 938 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں، برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں، ہمارے برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کو خطے کی مارکیٹ تک پھیلائیں اور برآمدات میں اضافہ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں