جن وزرا نے ٹی ایل پی سے معاہدہ کیا وہ ذمہ داری لیں، معاملہ وزیراعظم پر نہ ڈالیں:فیصل واوڈا
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جن وزرا نے کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدہ کیا وہ خود ذمہ داری لیں
کراچی ( مانیٹرنگ سیل )معاملہ وزیراعظم پر نہ ڈالیں۔ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں،تمام مسلمان نبی کریم ﷺ سے محبت کرتے ہیں۔ مسئلے کاحل فوری طورپر امام کعبہ اور متولی روضہ رسول ﷺ کو بلا کر نکالا جاسکتا ہے بعد میں تمام مسلمان ممالک ملکر اس کا مستقل حل تلاش کر سکتے ہیں۔