سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست آج سماعت کیلئے مقرر
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی
لاہور(دنیا نیوز )لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ آج سعد رضوی کے چچا کی درخواست پر سماعت کرے گا ،دو رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کریں گے ، سپریم کورٹ نے کیس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا کر دوبارہ سماعت کی ہدایت کی تھی۔