پن بجلی کے 10منصوبے ، 35 ہزار ملازمتیں ملیں گی :مونس

پن بجلی کے 10منصوبے ، 35 ہزار ملازمتیں ملیں گی :مونس

آبی وسائل پائیدار سماجی و معاشی ترقی، ماحولیاتی نظام ، انسانی بقا کیلئے اہم ہیں

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی جس میں انہیں واپڈا کے ترقیاتی پورٹ فولیو اور پانی کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر مونس الٰہی نے کہا کہ منصوبوں کی تعمیر کے دوران تقریباً 35 ہزار ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کریں گے ، آبی وسائل ہماری پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی، متوازن ماحولیاتی نظام اور خود انسانی بقا کیلئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، اسی لیے وفاقی حکومت ملک میں پانی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور نیشنل گرڈ میں ہائیڈل بجلی کے تناسب کو بڑھانے کیلئے پانی اور پن بجلی کے منصوبے بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا واپڈا ڈیمز کی تعمیر کے سلسلے میں پانی اور پن بجلی کے 10 سے زائد ڈیمز کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے ، ان منصوبوں میں دیامربھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، نئی گج ڈیم، سندھ بیراج اور کے فور پراجیکٹ شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ان منصوبوں کو واپڈا اپنی ٹائم لائن کے مطابق مکمل کر سکے گا۔ وزارت آبی وسائل واپڈا کے منصوبوں کی بروقت تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں