تبدیلی کے نام پر عوام سے بڑا فراڈ کیا گیا، سراج الحق

تبدیلی کے نام پر عوام سے  بڑا فراڈ کیا گیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تبدیلی کے نام پر عوام سے سب سے بڑا فراڈ کیا

لاہور(این این آئی) باطلانہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنا اور ملک کو اسلام کا گہوارہ بنانا جماعت اسلامی کی سیاست کا مقصد ہے ۔ فرعونیت، نمرودیت اور یزیدیت کسی فرد نہیں، سوچ کا نام ہے ۔ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے اور دوسری سیاسی جماعتوں کے طرزعمل اور طرز سیاست میں واضح فرق ہے ۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب اور مڈل کلاس طبقہ کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے پاس ملک میں بہتری لانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ ملک کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیل دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں