پرویز الٰہی کو طاہر القادری کا فون، شجاعت کی خیریت دریافت کی

پرویز الٰہی کو طاہر القادری کا فون، شجاعت کی خیریت دریافت کی

سربراہ ق لیگ ملنسار،سلجھی شخصیت کے مالک،سربراہ پاکستان عوامی تحریک ، قائم مقام گورنر سے کمبوڈین سفیر کی ملاقات، تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال

لاہور( سیاسی رپورٹر سے )قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الٰہی کو سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا فون ، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی،اس موقع پرطاہر القادر ی کا کہنا تھا چودھری شجاعت حسین بڑے ملنسار اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں۔دوسری جانب پرویز الٰہی سے کمبوڈیا کے سفیر انگ شان نے ملاقات کی اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل سالک حسین بھی موجود تھے ، پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان اور کمبوڈیا میں ٹورازم،تجارت سمیت رابطہ مہم بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ کمبوڈیا کے سفیر نے پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان خوبصورت اور امن پسند ملک ،کمبوڈین سٹوڈنٹس، تاجر اور ٹورسٹ پاکستان میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں