پاکستان ہندو کونسل کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز

پاکستان ہندو کونسل کیلئے  پی آئی اے کی خصوصی پرواز

پی آئی اے کی جانب سے پاکستان ہندو کونسل کیلئے خصوصی پرواز چلائی گئی

کراچی (سٹاف رپورٹر)خصوصی پروازکیلئے پاکستان ہندو کونسل کے رہنما ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے چیف ایگزیکٹو پی آئی اے سے درخواست کی تھی، خصوصی پرواز پرملکی اور غیر ملکی ہندو زائرین نے کراچی سے کرک براستہ پشاور سفر کیا ۔ زائرین نے کرک میں واقع مقدس مندر شری پرم ہانس دیال جی مہاراج سمادھی کا دورہ کیا۔ کراچی واپسی پر زائرین کے رہنماؤں نے حکومت، مقامی حکام اور پی آئی اے کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں