سپریم کورٹ:ایف ڈبلیو او کی تشکیل کا صدارتی حکم طلب

سپریم کورٹ:ایف ڈبلیو او کی  تشکیل کا صدارتی حکم طلب

سپریم کورٹ نے ایف ڈبلیو او کی جانب سے زمینیں ایکوائرکرنے کے کیس میں ایف ڈبلیو او کی تشکیل کا صدارتی حکم طلب کرلیا

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)دوران سماعت جسٹس سردارطارق نے کہاایف ڈبلیو او کا وجود اوراختیارات کیس کے بنیادی نکات ہیں ،دیکھنا ہے کہ کیا ایف ڈبلیو او زمینیں ایکوائر کرکے سیمنٹ فیکٹری لگا سکتی ہے یا نہیں۔وکیل احسن بھون نے صدارتی حکم کی تلاش کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی، جسٹس سردار طارق نے کہا ملک میں مختلف عمارتوں سے ریکارڈ غائب کرنے کیلئے تو آگ لگتی رہی ہے ،ایوان صدر میں تو آج تک آگ بھی نہیں لگی،ایف ڈبلیو او تو یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ آگ لگ گئی،صدارتی حکم نہیں مل رہا،کہیں اب ایوان صدر میں آگ نہ لگ جائے ،عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں