لاہور،نوجوان نے خاتون کوزخمی کرکے خودکشی کرلی
شکیل کافہیمہ کیساتھ پیسوں کاتنازع تھا،ساہیوال میں نوجوان نہرمیں کودگیا
لاہور،ساہیوال (خبر نگار سے ،نمائندہ دنیا )نوجوان نے خاتون کو زخمی کرکے خودکوگولی مارکرخودکشی کرلی،شکیل کافہیمہ کیساتھ پیسوں کاتنازع تھا، ساہیوال میں نوجوان نہرمیں کودگیا۔ ویلنشیا ٹاؤن لاہور میں شکیل نے پیسوں کے تنازع پراکیڈمی ہیڈ فہیمہ کے پیٹ میں گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ، بعدازاں اپنے سر پر گولی مار کر خود کشی کرلی ، شکیل موقع پر دم توڑ گیا ادھرساہیوال میں 19سالہ نوجوان عظیم ہڑپہ کے قریب نہر ایل بی ڈی سی پر گیا اور نہر میں کود گیا،آخری اطلاعات تک لاش نہ مل سکی۔