چوری،ڈکیتی،رہزنی،مقابلے میں ڈاکوزخمی،گرفتار

چوری،ڈکیتی،رہزنی،مقابلے میں ڈاکوزخمی،گرفتار

ڈیفنس میں 6لاکھ مالیت کاسامان چوری ،ٹاؤن شپ میں سوا4لاکھ کاڈاکہ ، راحیل، صداقت کی کاریں، امتیاز،ثقلین،اعجازودیگرکی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(خبر نگار سے )چوری،ڈکیتی اوررہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں سے محروم ہوگئے ،پولیس مقابلے میں ڈاکوزخمی ہوگیاجسے گرفتارکرلیاگیا،ڈیفنس میں 6لاکھ مالیت کاسامان چوری ہوگیا ،ٹاؤن شپ میں سوا4لاکھ کاڈاکہ پڑگیا،راحیل، صداقت کی کاریں، امتیاز، ثقلین، اعجازودیگرکی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ باغبانپورہ پولیس موبائل نے دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاتو موٹرسائیکل سواروں نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کر دی،تاہم ڈاکوؤں کا موٹرسائیکل سلپ ہو گیا۔اس دوران ایک ڈاکواپنے ساتھی کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ دوسرافرارہوگیا،زخمی ڈاکو کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جسے سروسزہسپتال میں داخل کرادیاگیا۔ادھر ڈیفنس میں عبید کے گھر سے 6لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان چور ی ہوگیا ،ڈاکوؤں نے ٹاؤن شپ میں قاسم کے گھر گھس کر اہلخانہ سے 4لاکھ25ہزار روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر سامان، ہئیر میں افضل کے گھر سے 2لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، 65ہزار نقدی اور دیگر سامان ،ساندہ میں ذوالقرنین کی دکان سے 1لاکھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون ، ملت پارک میں قیصر کی دکان سے 1لاکھ 10ہزار نقدی و موبائل فون ، لیاقت آباد میں ارباب سے 71ہزار نقدی وموبائل فون، گلبرگ میں ریاست علی سے 36ہزار نقدی و موبائل فون ، شاہدرہ ٹاؤن میں رحیم سے 28ہزار نقدی و موبائل فون لوٹ لیا ، مزنگ میں شہباز سے 6ہزار نقدی و موبائل فون چھین لیاگیا،جبکہ اسلام پورہ سے راحیل، قلعہ گجر سنگھ سے صداقت کی کاریں، پرانی نارکلی سے امتیاز ، چوہنگ سے ثقلین، نصیر آباد سے اعجاز ، سرور روڈ سے ناصر ، کوٹ لکھپت سے مشتاق ، رائیونڈ سٹی سے صہیب ، نولکھا سے عارف ، شالیمار سے شریف ، ہربنس پورہ سے فریاد اور شادمان سے خالد کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں