چوہنگ :گھر میں آتشزدگی،لڑکی سمیت2افرادزندہ جل گئے

چوہنگ :گھر میں آتشزدگی،لڑکی سمیت2افرادزندہ جل گئے

ازمیر ٹائون میں واقعہ،12سالہ فرح اوکاڑہ،35سالہ الیاس مردان کارہائشی ، حالات مشکوک،تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئینگے ،پولیس، لاشیں ہسپتال منتقل

لاہور(خبر نگار سے )چوہنگ کے علاقے میں سرونٹ کوارٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12سالہ لڑکی سمیت 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے ازمیر ٹاؤن میں واقع سرونٹ کوارٹر میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 12سالہ گھریلو ملازمہ فرح اور35سالہ ڈرائیورالیاس جھلس کر جان کی بازی ہارگئے ، تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ، ہلاک ہونے والا ڈرائیو ر مردان، جبکہ فرخ اوکاڑہ کی رہائشی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ حالات وواقعات مشکوک ہیں، تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں