کمپنیوں کو ادویات قیمت میں کمی کی رپورٹ کیلئے مہلت

کمپنیوں کو ادویات قیمت میں کمی کی رپورٹ کیلئے مہلت

قائمہ کمیٹی صحت کی ذیلی کمیٹی کا ڈرگ ٹیسٹنگ لیب معیار کاجائزہ لینے کافیصلہ آئندہ اجلاس کراچی میں طلب، ذیلی کمیٹی کی ڈریپ کو انتظامات کیلئے ہدایت

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قومی صحت کی ذیلی کمیٹی نے فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز یونٹ اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کامعائنہ کرنے کیلئے آئندہ اجلاس کراچی میں طلب کرلیا اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ادویات کی قیمت میں کمی کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے آئندہ اجلاس تک مہلت دی ہے ۔ ذیلی کمیٹی کااجلاس کنوینر ڈاکٹر نثار احمد چیمہ کی صدارت میں ہوا۔ ذیلی کمیٹی نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات کی قیمت میں کمی کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید وقت دینے کی درخواست منظور کر لی۔ کمیٹی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایت کی کہ فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز یونٹ میں ادویات تیار کرنے کے معیار اور طریقہ کار کا جائزہ لینے کیلئے انتظامات کرے ۔ ذیلی کمیٹی نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے معیار کاجائزہ لینے کافیصلہ کیا اور آئندہ اجلاس کراچی میں طلب کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں