پاکستان افغانستان : پولیو کے پھیلا ئو کا خطرہ ، عالمی سفری پابندیاں برقرار

پاکستان افغانستان : پولیو کے پھیلا ئو  کا خطرہ ، عالمی سفری پابندیاں برقرار

پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ کا خطرہ ، عالمی ادارہ صحت نے عالمی سفری پابندیوں میں 3ماہ کی توسیع کر دی ہے

جنیوا ،اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان سے باہر جانے والوں کی پولیو ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔ پاکستان اور افغانستان پولیو کے عالمی پھیلاؤ کے لیے خطرہ ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی پولیو کمیٹی کے اجلاس میں چین، افغانستان، پاکستان سے متعلق پولیو صورتحال پر غور کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیاکہ پاکستان کے سیوریج میں وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی سے پھیلاؤ رکا ہے ۔ رواں برس پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے ۔پولیو ویکسین سے محروم بچوں کے لیے پاکستانی انتظامات تسلی بخش ہیں، افغان مہاجرین کی پاکستان منتقلی پولیو کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتی ہے ۔ویکسی نیشن سے انکاری والدین اور حساس ایریاز میں پولیو ویکسین سے محروم بچے چیلنج ہیں،پولیو سرویلنس مزید تین ماہ جاری رہے گی۔خیال رہے کہ پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 میں عائد ہوئی تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں