چینی بحران کااندیشہ نہیں، حکومت کیساتھ ملکرچلناچاہتے ہیں:شوگر ملز

چینی بحران کااندیشہ نہیں، حکومت  کیساتھ ملکرچلناچاہتے ہیں:شوگر ملز

پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ صورتحال میں چینی بحران پیدا ہو نے کا اندیشہ نہیں ہے

لاہور (اے پی پی)وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں تا کہ انڈسٹری، کسان اور حکومت آئندہ کسی بھی بحران سے بچ سکیں۔ اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ ابھی شوگر ملیں کرشنگ کی مکمل استعداد میں نہیں چل سکیں، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ملک کی پیدا کردہ معیاری چینی مارکیٹ میں فروخت ہو تا کہ کسا نوں کو بروقت ادائیگی ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں