روپے کی قدر مزید کم ڈالر177 سے اوپر

روپے کی قدر مزید کم   ڈالر177 سے اوپر

انٹربینک میں جمعرات کو ڈالر کی قدر گھٹ گئی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگاہوگیا،ادھر فی تولہ سونا 100سستا ہوگیا

کراچی (بزنس رپورٹر )فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ انٹر بینک میں ڈالر 6پیسے کی کمی سے 175.04روپے سے گھٹ کر174.98روپے پر آگیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 177.80روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ یورو 1.50روپے بڑھ 199.50روپے کا ہوگیا تاہمبرطانوی پاؤنڈ 236.50روپے پر مستحکم رہا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونادوڈالر کے اضافے سے 1790ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا 100روپے کی کمی سے 1لاکھ24ہزاراوردس گرام 86روپے کی کمی سے 1لاکھ6ہزار310روپے کا ہوگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں