سندھ اسمبلی :تین بل منظور، نسلہ ٹاور متاثرین کے لیے صبر کی دعا
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ فوڈ ترمیمی بل، ایجوکیشن سٹی ترمیمی بل اورسندھ مائنز اینڈ منرلز گورننس بل 2021 کے علاوہ پارلیمانی امور اور انسانی حقوق پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دیدی گئی
کراچی (سٹاف رپورٹر)جمعرات کو اجلاس ڈپٹی سپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، تلاوت اور نعت خوانی کے بعد وقفہ دعا میں نسلہ ٹاور کے متاثرین کے لیے صبر کی دعا کرائی گئی۔سندھ کے وزیر سماجی بہبود ساجد جوکھیو نے کہا بتایا صوبے میں 12043 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں۔ قواعد پر پورا نہ اترنے والی 7ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی۔ ساجد جوکھیو نے کہا کہ قواعد کا جائزہ لے کر این جی اوز کو امداد دی جاتی ہے ۔ اب رجسٹریشن کا طریق کار تبدیل کیا جا رہا ہے ۔