گیس بحران کم نہ ہوسکا،کم پریشر کی شکایات ، صارفین پریشان

گیس بحران کم نہ ہوسکا،کم پریشر  کی شکایات ، صارفین پریشان

ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران کم نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کہیں گیس غائب ہے تو کہیں پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آنے لگیں

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ،خبرنگارخصوصی ،نیوزایجنسیاں )کراچی، حیدرآباد، رحیم یار خان، سکھر، گوجرانوالہ، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بھی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے طلبا سکولز اور ملازمین بغیر ناشتہ دفاتر جانے پر مجبور ہیں،گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے حیدرآباد میں چوڑی کی گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین بھی پریشان ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ کے دعوؤں کے برعکس گنجان آباد علاقوں میں شہری دن بھر گیس کی راہ تکتے رہتے ہیں۔غازی آباد کے علاقہ نبی نگر میں گیس کی بندش معمول بن گئی، سرگودھا شہر میں مقام حیات سمیت متعدد علاقے اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے گیس اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں