پاک رو س بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس، تعاون بڑھانے پرغور
پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے دوسرے روز ماہرین کے گروپس نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان کے متعلقہ وزارتوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات میں شرکت کر رہے ہیں۔ فریقین کے درمیان ٹرانسپورٹ، تجارتی حجم، کسٹم ڈیوٹی، زرعی اجناس، ہوائی سفر اور دیگر شعبوں میں تعاون کے بارے میں بات چیت ہورہی ہے ۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ اجلاس کے موقع پر روسی خبررساں ایجنسی تاس کو انٹرویو میں عمر ایوب نے کہا ہماری خواہش ہے کہ روسی کمپنیاں پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول سے استفادہ کریں، افغانستان میں صورتحال کی بہتری تک تاپی اور کاسا 1000 جیسے اہم منصوبوں کے نفاذ و اطلاق پر کام موخر کردیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے جمعرات کو یورال لوکو موٹو پلانٹ کا دورہ بھی کیا۔ دریں اثنا یورال چیمبر آف کامرس اور پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے ضمن میں مفاہمت کی ایک د ستاویز پر دستخط ہوگئے ۔ عمر ایوب اور روس میں پاکستان کے سفیر بھی اس موقع پرموجود تھے ۔