ڈینگی:لاہور میں 2جاں بحق ،266نئے مریض

ڈینگی:لاہور میں 2جاں بحق ،266نئے مریض

پنجاب میں 204،خیبرپختونخوا45،اسلام آبادمیں 17نئے کیسز ، لاہور159، راولپنڈی 11، گوجرانوالہ 7 ،فیصل آباد میں 6 افرادمتاثر

اسلام آباد ، لاہور،پشاور( نیوز رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے ،نیوزایجنسیاں )ملک بھر میں مزید266افراد ڈینگی میں مبتلا جبکہ لاہور میں2جاں بحق ہوگئے ۔ پنجاب میں 204 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 159 کا تعلق لاہور سے ہے ۔اسلام آباد سے ڈینگی کے 17، راولپنڈی 11، گوجرانوالہ 7 ، فیصل آباد 6،سرگودھا، سیالکوٹ اور شیخوپورہ سے 3 ،3 ،قصور، ننکانہ صاحب، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی سے 2،2 ،چکوال سے 1 مریض رپورٹ ہوا ۔ رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 24,250 ہو گئی ہے جبکہ 129 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں 1,190 مریض زیر علاج ہیں ،لاہور کے ہسپتالوں میں 1603 بیڈز خالی ہیں۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں 45مریض سامنے آئے ، تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں