تبادلوں پر عمل شروع،6ڈی آئی جیز پنجاب سے ریلیو

تبادلوں پر عمل شروع،6ڈی آئی جیز پنجاب سے ریلیو

زعیم شیخ،زبیر دریشک،انعام وحید،سیدخرم،ارسلان ملک،سہیل سکھیرا شامل ، سندھ میں تعیناتی ، تمام افسروں کو عہدوں کا چار ج چھوڑنے کاحکم دے دیا گیا

لاہور (خبر نگار سے )پنجاب پولیس کے 6 ڈی آئی جیز کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ۔ پنجاب حکومت نے ریلیونگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ وفاقی حکومت نے ان افسروں کے تبادلے چند روز پہلے سندھ میں کئے تھے ۔ جن افسروں کو پنجاب سے سندھ کیلئے ریلیو کیا گیا ہے ان میں قائم مقام ایڈیشنل آئی جی زعیم شیخ ،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز زبیر دریشک ، آر پی او شیخو پورہ انعام وحید ، آر پی او ملتان سید خرم ، آر پی مہ ساہیو ال ارسلان ملک اور ڈی آئی جی سہیل سکھیر ا شامل ہیں ۔ تمام افسروں کو فوری اپنے عہدوں کا چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے چند ہفتے قبل ان افسروں کے تبادلے پنجاب سے سندھ کئے تھے جس پر اسٹیبلشمنٹ برانچ اب عملدرآمد کروا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں