دنیا کے ایک فیصد بہترین محققین میں پاکستانی کمپیوٹرسائنسدان ڈاکٹر مبشر رحمانی بھی شامل

دنیا کے ایک فیصد بہترین محققین  میں پاکستانی کمپیوٹرسائنسدان  ڈاکٹر مبشر رحمانی بھی شامل

دنیا کے ایک فیصد بہترین محققین میں پاکستانی کمپیوٹرسائنسدان ڈاکٹر مبشر رحمانی بھی شامل، یہ اعزاز ان کو کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں اپنے کام کی بدولت ملا

ڈبلن(نیٹ نیوز)امریکی کمپنی‘‘کلیریویٹ اینالیٹکس’’ ہر سال فہرست مرتب کرتی ہے اور اس میں ان لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے جن کی ریسرچز دنیا بھر میں استعمال ہوتی ہیں،ڈاکٹر مبشر رحمانی اس وقت آئرلینڈ کی منسٹر ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ لیکچرار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔دنیا کے بہترین ایک فیصد ریسرچرز میں شامل ہونے پر انہیں پاکستان میں امریکی اور آئرلینڈ کے سفارتخانوں نے مبارکباد دی ہے ، آئرش سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مبشر نے یہ اعزاز لگاتار دوسری بار حاصل کیا ہے ، اس کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں