وفاقی وزرا پہلے پنجاب کی گندم چوری کی تحقیقات کروائیں، پیپلزپارٹی
وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی اور وزیر خوراک وایکسائز سندھ مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ سندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے
کراچی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزرا سندھ میں 16 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی چوری کی تحقیقات کے بجائے اس 66 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی تحقیقات کروائیں جو پنجاب سے غائب ہوئی اور خود وفاقی وزیر نے اعتراف کیا تھا۔ مکیش کمار چاؤلہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا گزشتہ 10 سال کے دوران سندھ میں 12 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم پروکیور ہی نہیں کی گئی ۔ سعید غنی نے کہا کہ بھٹو کا ریفرنس آج بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہے ۔کاش صوبوں کو پٹرول سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں کے تعین کا اختیار ہوتا تو شاید صوبے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ۔ خدشہ ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتے میں پٹرول 170 روپے لٹر نہ ہوجائے ۔