اتحادوقت کی ضرورت،دنیاافغانستان کی مددکرے ،سراج الحق

اتحادوقت کی ضرورت،دنیاافغانستان کی مددکرے ،سراج الحق

امیرجماعت اسلامی کی وزیرپٹرولیم افغانستان ملاشہاب الدین سے دوحہ میں ملاقات

لاہور (سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ،عالمی تنظیمیں افغانستان کی مدد کریں۔ سراج الحق کی افغانستان کے وزیر پٹرولیم ومذاکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین سے دوحہ میں ملاقات ہوئی ۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ملاقات میں ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے ۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورت حال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ سراج الحق نے کہا خواہش ہے افغانستان میں پائیدار امن قائم ہو۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے افغانستان عوام کی امنگوں کے مطابق آگے بڑھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں