احسن اقبال گمراہ نہ کریں،بیرونی قرضوں میں 15فیصد کمی ہوئی ترجمان وزارت خزانہ

احسن اقبال گمراہ نہ کریں،بیرونی  قرضوں میں 15فیصد کمی ہوئی ترجمان وزارت خزانہ

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ احسن اقبال کی ملکی معیشت اور بیرونی قرضوں کے حوالے سے پریس کانفرنس گمراہ کن ہے

اسلام آباد (اے پی پی)کورونا 2020چیلنج کے باوجود پاکستان میں پہلی بار شرح نمو کے تناسب سے بیرونی قرضوں میں 15فیصد کمی ہوئی۔ جمعرات کو احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ جون2020 میں بیرونی قرض 107فیصد پر تھا جو کہ اب کم ہو کر93 فیصد پرآگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ کی واحد حکومت ہے جس میں بیرونی قرضوں کی شرح کم ترین ہے ۔ 2018 میں فی کس قرض ایک لاکھ 44ہزار تھا جبکہ فی کس آمدن ایک لاکھ 80ہزار روپے تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں