اسلام آباد ہائیکورٹ:رانا شمیم کا جواب نہ آیا ، آج کی کاز لسٹ منسوخ ، سماعت 30نومبر کو ہو گی

اسلام آباد ہائیکورٹ:رانا شمیم  کا جواب نہ آیا ، آج کی کاز لسٹ  منسوخ ، سماعت 30نومبر کو ہو گی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر شائع کرنے پر توہین عدالت کیس میں اخبار کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی اور ایڈیٹر عامر غوری نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز کے جواب جمع کرادئیے جبکہ گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم کا جواب داخل نہیں ہو سکا۔ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج کیس کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ۔توہین عدالت کیس کی آئندہ سماعت 30 نومبر کو ہو گی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تمام فریقین کو 30 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں