بین الاقوامی کمپنیاں آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی خواہشمند :صدر

بین الاقوامی کمپنیاں آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی خواہشمند :صدر

تکنیکی، آئی ٹی اور ورچوئل آن لائن تعلیم کا فرو غ پائیدار اقتصادی نموکیلئے ناگزیر ، ہمیں ہنر مند انسانی وسائل کی ضرورت ہے ،عارف علو ی کا کانفرنس سے خطاب

پشاور (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں ، تکنیکی، آئی ٹی اور ورچوئل آن لائن تعلیم کا فروغ پائیدار اقتصادی نمو اور ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹوں اوربیرون ملک روزگار کے وافر مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ناگزیر ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز حیات آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی 35ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ منظرنامے میں بین الاقوامی علاقائی اور مقامی مارکیٹوں نے آئی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی اور عصری ورچوئل آن لائن تعلیم کے شعبوں میں تیز رفتار ترقی پر زور دیا ،ہمیں انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہے اور اپنے نوجوانوں کو مطلوبہ مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کو مکمل طور پر تلاش کر سکیں ، ہمیں ہنر مند انسانی وسائل کی ضرورت ہے جو سرمایہ کاروں کے مطالبات کو پورا کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں